سندھ میں غیر قانونی بھرتی ملازمین کا مستقبل کیاہوگا؟؟؟ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ بلدیات میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق متعلقہ افسران کو انکوائری میں تعاون کرنے حکم دیتے ہوئے سماعت اکیس نومبر تک ملتوی کردی۔ نیب انکوائری مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کرے۔ سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو محکمہ بلدیات میں 13 ہزار ملازمین کی غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ عدالت انکوائری میں تاخیر پر برہم ہوگئی۔ تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ انکوائری کی تفتیش میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ سندھ سکریٹریٹ میں انکوائری سے منسلک فائلیں غائب کر دی گئی ہیں۔ ہمارے پاس 9 ہزار فائلیں ہیں جس کی فارنزک انکوائری کر رہے ہیں۔ کچھ ملزمان انکوائری میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو انکوائری میں تعاون اور نیب کو جلد انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بھرتی کرنے کا ذمہ دار کون ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا بھرتی سیکریٹری نے کی دیگر ماتحت افسران انہیں مستقل کیا۔ عدالت نے سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.