چیئرمین بلدیہ شرقی معیدانور کی زیر صدارت بجٹ اجلاس کا دوسرا سیشن

کراچی جدت ویب ڈیسک بجٹ اجلاس کا تجاویز و بحث کے حوالے سے دوسرا سیشن چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس کے ابتدائی میں رکن کونسل توفیق صاحب نے بجٹ میں کچھ نکات کی نشاندہی کی اور وضاحت طلب کی جبکہ اپوزیشن لیڈر ذوالفقار قائمخانی، ڈاکٹر ندیم،اورنگزیب تاج،مولا بخش چاند کے ہمراہ ڈرافٹ بجٹ کی کاپی کی عدم دستیابی سمیت کچھ نکات پر اعتراضات کرتے ہوئے اجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا جنھیں رکن کونسل و سابق ٹاؤن ناظم جاوید احمد و دیگر اراکین کونسل منا کر واپس کونسل میں لائے، اپوزیشن لیڈر ذوالفقار قائمخانی نے اس موقع پر کہا کہ ڈرافٹ بجٹ کی کاپی کی عدم موجودگی میں اس پر بحث کرنا بیکار ہے، بجٹ بک سامنے رکھ کر تجاویز دی جا سکتی ہیں بجٹ ہائی لائٹس سے بجٹ پر بحث کر نہیں سکتے،رکن کونسل ڈاکٹر ندیم نے بھی کہا کہ سابقہ بجٹ کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ بجٹ پر بحث کی جاسکتی ہے اس موقع پر اراکین کونسل جاوید احمد، محمد مشتاق، انور، رانا تنزیل نے بھی بحث میں حصہ لیا چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پر محکمہ اکاؤنٹس کو پابند کیا کہ وہ اجلاس میں وقت پر شریک ہونے کے ساتھ جلد از جلد ڈرافٹ بجٹ کی کاپیاں فراہم کریں تاکہ اس پر باقاعدہ بحث کی جا سکے انہوں نے محکمہ اکاؤنٹس کو سرزنش کی کہ ڈرافٹ بجٹ کی فراہمی ان کی ذمہ داری تھی آئندہ اس قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی بعد ازاں اجلاس اگلے سیشن تک ملتوی کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.