کراچی کا انتہائی مصروف ترین علاقہ صدر ناجائز تجاوزات کی بھرمار ٹریفک جام کے مسائل اور گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے،انتظامیہ کہاں ؟

کراچی جدت ویب ڈیسک شہر کراچی کا انتہائی مصروف ترین علاقہ صدر ناجائز تجاوزات کی بھرمار کے باعث ٹریفک جام کے مسائل اور گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔شہری گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں ۔پولیس کی ناجائز پھتاروں سے یومیہ لاکھوں روپوں کی وصولی کا انکشاف پولیس کی سرپرستی میں ناجائز چارجڈ پارکنگ قائم ۔تفصیلات کے مطابق شہر کا مصروف ترین علاقہ صدر ناجائز تجاوزات کہ آماجگا ہ بن گیا ہے جس کے سبب ٹریفک کا جام ہونا روز کا معمول بن چکا ہے ۔ صدر کی سڑکوں سے ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی گزرہوتی ہے۔ جناح اور روتھ فاؤ سول اسپتال کے لیئے ایمبولنسیں بھی صدر سے گذرتی ہیں انتظامیہ بھتہ وصولی میں مصروف جدت سروے ٹیم جب صدر پہنچی توجگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع تھا جس سے شدید تعفن امراض کے ساتھ ساتھ ڈینگی ملیرےا یہ چکن گونےا جیسے امراض پھلنے کا خدشہ ہے ،ناجائز تجاوزات کے باعث پیدل چلنے والوں کیلئے بنائی گئی فٹ پاتھوں پر دوکانداروں نے آدھی سے زےادہ دوکان فٹ پاتھ پر بنارکھی ہیں جس سے شدید پریشانی کا سامنا ہے جدت سروے ٹیم کو انور خان نے بتاےا ناجائز تجاوزات کے باعث ٹریفک کا جام ہونا روز کا معمول بن چکا ہے جس سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے اےک پھل فروش نے نام نہ بتانے کی شرط پر روزنامہ جدت کو بتاےا وہ یومیہ دو سو روپے پولیس کو ادا کرنا ہے جس پر پولیس انھیں کچھ نہیں کہتی ہے واضع رہے صدر کی شاہراہ شہر کہ معروف ترین شاہراہوں میں سے اےک ہے لیکن حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث ناجائزتجاوزات سیوریج کا پانی غیر قانونی چارجز پارکنگ بھی قائم ہیں جو شہروں سے پارکنگ کی مد میں لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں ۔کورنگی کے رہائشی نعمان نے بتایاکہ اس نے موٹر سائیکل کی پارکنگ بیس روپے ادا کئے ذرائع کے مطابق صدر پولیس یومیہ لاکھوںروپے پتھاروں اور ناجائز پارکنگ سی بٹور رہی ہیں شہر کا معروف ترین علاقہ سیکورٹی خدشات کے باعث ناجائز تجاوات اےک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے شہروں نے روز نامہ جدت کی توسط سے وزیراعلیٰ سندھ میئر کراچی سندھ پولیس ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہ صدر سے ناجائز تجاوزات غیر قانونی چارجڈ پارکنگ اور گندگی کا فی امنور کا خاتمہ کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.