کراچی،چوری اور ڈکیتی کی وارتوں میں پھر تیزی آگئی

جدت ویب ڈیسک:کراچی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں کی لہر اور بار پھر زور پکڑتی جارہی ہے اور کراچی کے باسیوں کا گھر سے باہر نکلنا دشوار ہوگیا ہے ۔ نوجوان،خواتین توان کا شکار تھے ہی مگر عمر رسیدہ اور بزرگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،گلستان جوہر میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے بزرگ شہری سے ان کی رہائش گاہ کے باہر بڑے اطمینان سے لوٹ مار کی اور اسلحہ دکھا کر ان کی دو بار تلاشی لی اوراچھی طرح تسلی کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔ یہ تمام مناظر ان کے گھر باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں کراچی کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی ایسی کئی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں تاہم ایسی وارداتوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں کیا جارہااور آئے روز شہری اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہورہے ہیں۔

https://www.facebook.com/DAILYJIDDATDOTCOM/videos/1615958765156856/

Leave a Reply

Your email address will not be published.