منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والی بارش ،بجلی کڑکی ،درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے ،نظام زندگی درہم برہم

جدت ویب ڈیسک :شہر قائد میں دو روز سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہےمنگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والی بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، دو روز ہونے والی شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ گزشتہ رات بارش کی وجہ سے کورنگی زمان ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 2، بلدیہ ٹاؤن غازی گوٹھ میں ایک، اورنگی ٹاؤن ایل بلاک اور نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی میں کرنٹ لگنے سے ایک ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔، گزشتہ روز  سے اب تک بارش میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کئی علاقوں کی بجلی غائب ہے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب سب سے زیادہ بارش یونیورسٹی روڈ پر 33 اعشاریہ 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت بلدیاتی نمائندے غائب ہیں جبکہ رین ایمرجنسی سنٹر بھی نمائشی نکلا ہے۔ بیشتر نجی سکولوں کی جانب سے آج (بدھ) کو چھٹی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو روز سے کراچی میں ہونے والی شدید بارش کے باعث جہاں گرمی کا زور ٹوٹا وہیں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر کے اکثر علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے جبکہ 250 فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 100 فیڈرز بحال کردیے گئے ہیں جبکہ باقی فیڈرز کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہر کو 150 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا۔مزید بارشوں کی بھی پیشن گوئی ہے آج بھی بارش ہوسکتی ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.