سندھ رینجرز نےانتہائی مطلوب دہشت گرد کو ٹھکانے لگادیا کون سے گینگ کا تھا؟ جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک :پاکستان رینجرز(سندھ) اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت لیاری گینگ وار ملیر کے کمانڈر غفور چھوٹو کے نام سے ہوئی ہے۔یہ ملزم لیاری گینگ وار کمانڈر نور محمد عرف بابا لاڈلہ اور رحمان ڈکیت کا قریبی ساتھی تھا اور علاقے میں خوف اور دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ ملزم 20 سے زائد جرائم کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا جن میں 2006 میں حب کے علاقے میں 3 غیر ملکیوں کا قتل شامل ہے میں بھی ملوث تھا ۔ملزم پولیس پر حملوں اور کئی اہلکاروں کو زخمی کر نے اور اسکے ساتھ ساتھ بھتہ خوری ، منشیات فروشی اور اغواہ برائے تاوان جیسی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔ کارروائی کے دورآن ۔۔۔۔۔۔1 عدد ایس ایم جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 عدد9 ایم ایم پستول۔۔۔۔۔۔۔1 عدد ہینڈ گرینیڈ۔۔۔۔۔۔10 عدد راؤنڈز 9 ایم ایم پستول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔5 عدد راؤنڈز ایس ایم جی بھی برآمد کر لیے گیے.وہ تمام نوجوان جو غفور چوٹو جیسے سرغنہ سے متاثر ہو کر جرائم میں ملوث یا منسلک ہیں ان کے لیئے اس کی ہلاکت ایک مثال ہے . پاکستان رینجرز(سندھ) ایسے عناصر کے خلاف سخت اور فوری کارروائی جاری رکھے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.