رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ہنگامی پریس کانفرنس،یوسف ٹھیلے والا میڈیا کے سامنے پیش

کراچی جدت ویب ڈیسک :رینجرز ہیڈکوارٹر میں ہنگامی پریس کانفرنس،یوسف ٹھیلے والا میڈیا کے سامنے پیش،میجرقمبر رضا نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ محمد یوسف ٹھیلے والا کی ایم کیو ایم لندن سے تعلق ہے مارے جانے کے ڈر سے خود کو رینجرز کے حوالے کیا ہے ایم کیو ایم لندن کے بیشتر کارکن بیرون ملک فرار ہوچکے ہیںرینجرز ہیڈکواٹر کراچی میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ متحدہ لندن کی قیادت گمراہ کن پروپیگنڈاکررہی ہے اور اس نےرینجرز پر محمد یوسف کو ہلاک کرنے کا الزام لگایا گیا ۔ ایم کیوایم لندن نے محمدیوسف کی ہلاکت کی پریس ریلیزجاری کی تھی۔ انہوں نے محمد یوسف کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف کی گرفتاری کیلئے 27 جولائی کو چھاپہ ماراگیا لیکن وہ گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگیا تھا لیکن بعد ازاں اس نے خود کو رینجرز کے حوالے کیا ہے۔ایم کیو ایم لندن کے کارکن محمد یوسف عرف ٹھیلے والے نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایم کیوایم لندن کا کارکن ہوں۔ 17 جولائی 2017 کو کنسٹرکشن کمپنی پر چھاپا مارا گیا لیکن میں گرفتاری کے ڈر سے بھاگ گیا، ایک عرصہ تک میرپور خاص میں روپوش ہوگیا تھا ۔ روپوشی کے دوران مجھے بچوں کی بہت یاد آرہی تھی ۔ اسی دوران ایم کیو ایم لندن کی جانب سے میری موت کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کی گئی جس کے جواب میں میں نے فیصلہ کیا کہ خود کو قانون کے حوالے کردوںسندھ رینجرز ایم کیو ایم لندن کے کارکن محمد یوسف عرف ٹھیلے والے کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا ہے ،اس سے قبل ایم کیو ایم لندن کی جانب سے محمد یوسف کو مردہ قرار دے دیا تھااور اس کا الزام سندھ رینجرز پر عائد کیا تھا ، اس موقع پرترجمان سندھ رینجرز میجر قمبر رضا کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم لندن کی قیادت رینجرز کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کرتی ہے۔پریس کانفرنس کا مقصدسیاسی جماعت کے عائدکردہ الزامات کی نفی کرنا ہے۔ایم کیوایم لندن نے محمد یوسف ٹھیلے والے کی جھوٹی موت ظاہر کی اور انہوں نے اپنے کارکن کی ہلاکت کا لزام سندھ رینجرز پر عائد کیا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.