رینجرزنے آٹھ رکنی ڈکیت گروپ گرفتار کرلیا ، جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن کے لئے قانون کے رکھوالے متحرک ہوگئے، رینجرز نے کارروائی کرکے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گروہ آٹھ افراد پر مشتمل ہے، گروہ سرغنہ جہان داد عرف جیڈی متحدہ یونٹ چوالیس کا کمیٹی ممبر رہا ہے۔ گرفتار گروہ بینک ڈکیتیوں ،اے ٹی ایم اور پمپ اسٹیشنوں پر لوٹ مار کرتا تھا۔
اس کے علاوہ ملزم ساتھیوں کو اسلحہ فراہم کرکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کیلئے بھیجتا تھا، ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے گروہ کے دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزم جہان داد جیڈی دس سال سے ڈکیت گروہ کی سرپرستی کررہا تھا، ملزم اس کے علاوہ وال چاکنگ، فائرنگ اور ہڑتالوں کے دوران بازار بند کرانے میں بھی ملوث رہا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.