#Karachi #Ranger #Sindh / رینجرز نے شہر بھر سے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا 

کراچی  جدت ویب ڈیسک  پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوںمیں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد اور سعود آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان وک گرفتار کیا ، جن میں ایک ملزم سید نسیم عرف منا کا تعلق ایم کیو ایم â حقیقی á سے ہے جبکہ دوسرا ملزم شجاعت ہاشمی عرف شجاع جس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم سے ہے شامل ہیں ۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اسلحے کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ لیاری کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عادل عرف خوف کو گرفتار کیا ، جس کا تعلق لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ سے ہے ۔ ملزم اگست میں سنگولین کے علاقے میں واقع عزیر بلوچ کے آبائی گھر پر گرنیڈ حملے کا مرکزی ملزم ہے ۔ قائد آباد اور شرافی گوٹھ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان شاہ رخ شریف الدین ، عبدالشکور ، جمیل احمد اور نثار علی خان کو گرفتار کیا ۔ ملزمان لانڈھی ، کورنگی اور بلاول کالونی میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں قائد آباد ، شرافی گوٹھ اور ماڈل کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان محمد عاطف خان ، فرحان عرف چھینہ اور شیراز احمد کو ٹی کو گرفتار کیا ۔ ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لےے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.