کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا امکان

کراچی جدت ویب ڈیسک محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 اگست کو مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مون سون بارشوں کا سسٹم اس وقت بھارت کی جنوب مغربی ریاستوں میں موجود ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم ابر آلود ہے، یہ سسٹم منگل کی شام سندھ میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں تھر، میرپور خاص، حیدر آباد اور کراچی میں بارشوں کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس نے بتایا کہ کراچی میں منگل کو بوندا باندی ہوگی جبکہ 9 اور 10 اگست کو اچھی بارشوں کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.