پولیس گردی کا شکار فیملی کا پریس کلب پر احتجاج

کراچی جدت ویب ڈیسک:نیو کراچی انڈہ موڑ پر واقع گھر پر پولیس نے رات دو بجے چھاپہ مارا ، گھر میں داخل ہوئی پہلے بیٹے اسد کو گرفتار کیا ،پولیس دوبارہ گھر آئی اور پوچھا مریم کون ہے ،اس کے بعد اسد کی والدہ مریم کو پولیس اہلکار بالوں سے پکڑ کر لے گئے ،پولیس اہلکاروں کے ساتھ سادہ وردی اہلکار بھی موجود تھے ،جبکہخاتون پولیس اہلکار موجود نہیں تھی ، مریم کے شوہر کا غلط لوگوں میں اٹھنا بیٹھناتھاتاہم مریم کا شوہر حسام 6 ماہ پہلے ہی اس کو چھوڑ کر جا چکا ہے ۔ مریمکی والدہ نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ حسام کی سزا میرے بچوں کو کیوں دی جا رہی ہے ؟پاک کالونی سے میرے بھتیجے اسامہ کو بھی گرفتار کیاگیا ہے،میرے بچوں کا کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہاںہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.