PPP Karachi

ریلی پر تشددکے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی ہوگی‘ناصر شاہ

کراچی جدت ویب ڈیسک وزارت اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی سفارت خانوں کی سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے مگر پر امن احتجاج کرنا بھی لوگوں کا جمہوری حق ہے ۔ کراچی میں امریکی سفارتخانہ کی طرف جانے والے مطاہرین پر پولیس کی جانب سے تشدد نہیں ہونا چاہیے تھا’ ایڈیشنل آئی جی سندھ ور وزیر داخلہ سندھ کو مظاہرین پر تشدد کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ لوگوں کو پر امن احتجاج کرنے کا جمہوری حق ہے۔ امریکی سفارتخانہ کی جانب جانے والے مظاہرین سے مذاکرات میں یہ طے ہونا تھا کہ چند لوگ جاکر امریکی قونصل خانے میں جاکر یاداشت پیش کریں گے لیکن مظاہرین ریلی کی شکل میں سفارتخانے کے سامنے جانے پر بضد تھے۔ انہوں نے کہاکہ مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ مطاہرین پر تشدد ہر گز نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سندھ کو مظاہرین پر تشدد کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جس نے بھی مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کا حکم دیا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی واضح رہے کہ آئی ایس او ن اتوار کی شام امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہوا تھا لیکن جب آئی ایس او کی ریلی نمائش چونگی پہنچی تو پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی اور لاٹھی چارج کیا گیا جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.