پیپلز پارٹی کا ضلع کورنگی کےلئے ایک ارب کا ترقیاتی پیکیج

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہاکہ پیپلز پارٹی محب وطن بنگالیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی پاکستان میں بسنے والے تمام بنگالیوں سے محبت وطن قومیتوں سے تعلق رکھنے والے وطن کا قیمتی اثاثہ ہیں وطن کی ترقی میں ان کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوںنے بنگالی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام کورنگی میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جلسہ سے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی ،صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ ،کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین ،وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر راشد حسین ربانی ،بنگالی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین پیپلز پارٹی کے رہنمائ شیخ فیروز ،پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں اور سیکریٹری اطلاعات جانی میمن نے بھی خطاب کیا نثار کھوڑو نے کہاکہ شہر کراچی سمیت صوبے میں بسنے والے بنگالیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے پیپلز پارٹی سندھ میں بسنے والے تمام قومیتوں کے مسائل حل کررہی ہے اور انشا اللہ محب وطن بنگالیوں کو بھی درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں گے جلسے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہاکہ پیپلز پارٹی پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی پہچان ہے پیپلز پارٹی اور ہماری قیادت پر جھوٹے الزامات اور سازش کرنے والوں کو ہمیشہ شکست کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہاکہ انشا اللہ 2018÷ئ کے انتخابات میں ملک بھر کی عوام پیپلز پارٹی کو اپنے ووٹوں سے منتخب کرکے یہ ثابت کردینگے پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جلسے سے پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی جانب سے ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ایک ارب روپے کے ترقیاتی پیکج دینے کا اعلان کیا انہوںنے جلسے میں موجود بنگالیوں بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بحیثیت صدر پیپلز پارٹی کراچی میرے دروازے تمام قومیتوں کے مسائل کے حل کے لئے کھلے ہیں اور کھلے رہیں گے ڈاکٹر عاصم حسین نے کراچی میں بسنے والے تمام قومیتوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کراچی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.