رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ملک کے تجارتی خسارے میں اضافہ مزید جانیے

جدت ویب یسک :تفصیلات کے مطابق تجارتی خسارے میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ملکی تجارتی خسارے کا حجم 9 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا ہے۔
اس عرصے میں ملکی برآمدات میں 11 فیصد جبکہ درآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق برآمدات میں اضافہ کی کوئی واضح حکمت عملی نہ ہونے کے باعث برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا تاہم درآمدات میں کمی کے لیے حکومت کی جانب سے غیر ضروری اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب عالمی بینک نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 2 سالوں میں پاکستان میں تجارتی خسارے میں اضافے کا رجحان برقرار رہے گاجولائی تا ستمبر برآمدات کا حجم 5 ارب 17 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 14 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.