کراچی میں فائرنگ‘ایک پولیس رضاکار جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس رضاکارجاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی ملیررائو انوار کے مطابق دونوں رضاکارڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں گلشن اقبال کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک رضا کار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ایس ایس پی کے مطابق جاں بحق رضا کار کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.