پولیس نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر کو حراست میں لے لیا، جانیے

کراچی: جدت ویب ڈیسک ::پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل کالج کی وائس چانسلر کے داماد اظفر صدیقی کے قتل کے الزام میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق اظفر صدیقی کے قتل کے الزام میں مفرور سی ٹی ڈی انسپکٹر کو گزشتہ روز پشاور سے کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ قتل کیس کا ایک اور ملزم پہلے ہی اعتراف جرم کرچکا ہے۔ پولیس کے مطابق اظفر صدیقی نامی نوجوان کو نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے گزشتہ سال 5 اپریل کو اغوا کیا گیا جسے بعدازاں قتل کردیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم علی نے دوران تفتیش سی ٹی ڈی انسپکٹر کے ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا اور بتایا کہ انسپکٹر نے نوجوان کی ٹانگیں پکڑیں اور اس نے گلا دبا کر مظفر صدیقی کو قتل کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم علی ویٹ لفٹر ہے جسے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ( اے وی سی سی ) نے گرفتار کیا تھا اور 22 روز تک ریمانڈ کے باوجود ملزم سے اعتراف کرانے میں ناکام رہے جب کہ رینجرز کے تفتیش کاروں نے مخصوص طریقے سے تفتیش کی تو ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ایک ملزم اور سی ٹی ڈی افسر نے فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں بنگلہ کرائے پر لے رکھا تھا اور قتل کی واردات بھی اسی بنگلے میں ہوئی جس کے بعد ملزمان نے کچن میں گڑھا کھود کر لاش وہاں دبا دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.