اسٹریٹ کرائمز کی سرکوبی کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کاحکم

کراچی جدت ویب ڈیسک ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے دفتر سے جاری رہنما ہدایات میں کہا ہے کہ پولیس کی بنیادی ذمہ داریوں کے تحت جرائم کا خاتمہ اور جرائم کو کنٹرول کرنے کی تدابیر، مجرموں کی کھوج اور ان کے متعلق مکمل آگاہی پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کرائم انالیسز کی بنیاد پر ایسے تمام علاقوں میں کہ جو جرائم کی مختلف نوعیت کی وارداتوں سے زیادہ متاثر ہیںوہاں پولیس کو مجموعی حکمت عملی اور لائحہ عمل کو مذید مؤثر اور مربوط بنانے کی ضرورت ہے اور باالخصوص آرگنائز کرائم کے خلاف جملہ امور کو غیرمعمولی بنانا وقت کا تقاضہ ہے تاکہ دہشت گردوں جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری پولیس آپریشنز/کاروائیوں میں کامیابی کے گراف کو مذید فروغ دیا جاسکے ۔غلام قادر تھیبو نے ہدایات جاری کیں کہ اسٹریٹ کرائم کی سرکوبی کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں اور جملہ اقدامات میں حفاظت خود اختیاری سے متعلق جاری ایس او پی پر عمل درآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے ۔بصورت دیگر کوئی بھی غفلت یا لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی اور ذمہ داران کو سخت انضباطی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا ۔انہوں نے کہا کہ اغوائ اور اغوائ برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث عناصر ،گروہوں اور انکے سرپرستوں کے خلاف پولیس ایکشن کو ہر سطح پر مربوط اور مؤثر بنایا جائے تاکہ ایسی وارداتوں کے خلاف پولیس کارکردگی کو مذید بہتر بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ قیام امن کے حوالے سے پولیس،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اورانٹیلی جینس ایجینسیوں سے روابط کو ہر سطح پر مذید مضبوط اور مؤثر بنائے اور کسی بھی حوالے سے موصول ہونیوالی اطلاعات کی بروقت شیئرنگ اور فالو کرنیکے عمل کو یقینی بنائے ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ مجموعی امورمیں پولیس عوام کے ساتھ انتہائی مثبت برتاؤ اور دوستانہ رویہ اختیار کرے اور عوام کی شکایات کا اذالہ بروقت یقینی بنائے تا کہ پولیس اور عوام مل کر جرائم کا خاتمہ کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.