کراچی :مغوی ڈاکٹر بازیاب ‘اغواکاروں سمیت 10ملزمان گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے گزری میں پولیس نے مغوی ڈاکٹر کو بازیاب کراکے 3 مبینہ اغواکاروں کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذری کے علاقے میں پولیس نے کورنگی ساڑھے5 نمبر سے اغوا کیے جانے والے مغوی ڈاکٹر کو بازیاب کراکے3 مبینہ اغوا کاروں کو گرفتار کرلیاہے۔ملزمان خود کو محکمہ صحت کے اہلکار ظاہر کرکے ڈاکٹر کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے ۔پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ تاوان کی رقم کا مطالبہ کرنے کے بعد ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔دوسری جانب کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب پولیس نے دوران گشت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔گرفتار ملزم شوکت منشیات فروش اور ڈکیت گروپ کا سرغنہ ہے جبکہ مفرور ملزمان میں جبران اور سہیل شامل ہیں ۔ ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔ادھر ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق سہراب گوٹھ میں پولیس نے بھی ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے6کلو منشیات اور نقد رقم برآمد کرلی ہے۔اورنگی اور پاکستان بازار پولیس نے مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاجن میں موٹرسائیکل چور اور غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگراشیا شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.