کراچی :حادثات میں 3افراد جاں بحق ‘ خاتون نے پھندا لگاکر جان دیدی

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں تین افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح میمن گوٹھ کے علاقے ملیرمیں نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شنا خت نہیں ہوسکی ہے اور متوفی کی عمر تقریبا 36سال کے قریب ہے ، ادھر لیاقت آباد نمبر 3میں گھر کے طوبی دختر ڈاکٹر اقبال نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں گھر والوں سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے ادھر بلدیہ ٹائون کے علاقی قائم خانی کالونی X-23 کے اسٹاپ کے قریب پہاڑی سے گر کر ارشد ولد سراج الدین ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوئوں سے تفتیش کر رہے ہے کہ ارشد سلپ ہونے کی وجہ سے گرا ہے یا اس کو کسی نے دھکا دیا ہے۔اسٹیل ٹائون کے علاقے نیشنل ہائی وے وائرلیس گیٹ بلال مسجد کے قریب آئل ٹینکر کی ٹکر سے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل سائوتھ ہیڈ کواٹر میں تعینات جونیئر کلرک راحب خان جاں بحق ہوگیا۔ ڈیوٹی افسر نثار ابڑو نے بتایا کہ حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.