کراچی:دودہشت گرد ہلاک ‘3خواتین گرفتار‘ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی جدت ویب ڈیسک شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران تین خواتین سمیت8افراد کوگرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اجمیرنگری میں پولیس نے کارروائی کے دوران قتل کی واردات میں ملوث تین خواتین کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نسرین نے گھروالوں کے ساتھ مل کر نوجوان کو قتل کیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول عمران چند روزپہلے ہی جیل سے رہا ہوکرآیا تھا،قتل میں ملوث مزید دوملزمان انور اور کامران مفرور ہیں۔دوسری جانب عزیزآباد قبرستان کے قریب شہریوں کو لوٹنے والے تین ڈاکوئوں پرعوام نے دھاوا بول دیا ،جن میں سے ایک پکڑا گیا،دو بھاگ گئے ،شہریوں نے ہاتھ لگے ڈاکوکی اچھی طرح پٹائی کر کے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ادھر کراچی کے علاقے لیاقت آباد بندھانی کالونی میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چھ افراد کوحراست میں لے لیا ۔ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل رینجرز نے کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی سے سات افراد پر مشتمل گروہ کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں بارودی اسلحہ برآمد کیا تھا۔کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ابو حذیفہ اور اس کا ساتھی شامل ہے۔ابو حذیفہ ایک درجن سے زائد فرقہ وارانہ وارداتوں میں شامل رہا ہے ، ملزم ڈی ایس پی فیض شگری کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.