منشیات فروشوں کیخلاف ابراہیم حیدری اور ریڑھی گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن، 2 عورتوں سمیت 5 گرفتار

کراچی ( جدت ویب ڈیسک ) منشیات فروشوں کیخلاف ابراہیم حیدری اور ریڑھی گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن، 2 عورتوں سمیت 5 منشیات فروش گرفتار،بڑی تعداد میں منشیات برآمد: تفصیلات کے مطابق ساحلی پٹی کی آبادیوں ابراہیم حیدری اور ریڑھی گوٹھ میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی کیخلاف ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کے احکامات پر ابراہیم حیدری تھانہ اور سکھن تھانہ نے الگ کاروائی کرتے ہوئے 2 عورتوں سمیت 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن سے بڑی تعداد میں منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سکھن تھانہ پولیس نے گذشتہ روز رات گئے ریڑھی گوٹھ میں آپریشن کرتے ہوئے منشیات فروش عورتوں خدریجہ اور رابعہ کو ان کے شوہر سمیت گرفتار کرلیا ہے، جن سے بڑی تعداد میں چرس، ہیروئن اور افیم برآمد کیا ہے۔ ریڑھی گوٹھ سے گرفتار تینوں منشیات فروشوں کو مزید پوچھ گچھ کیلئے پولیس کی طرف سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ علاوہ ازیں ابراہیم حیدری تھانہ پولیس نے ایس ایچ او سہیل اختر کے ہمراہ علاقے کے پنجابی محلہ میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارکر 2 منشیات فروشوں شان عیسائی اور رحمان پٹھان کو گرفتار کرلیا، جن سے بھی بڑی تعداد میں ہیروئن، تریاق اور چرس سمیت بڑی تعداد میں رقم برآمد کرلی۔ جبکہ ابراہیم حیدری پولیس کی طرف سے گرفتار دونوں منشیات فروشوں نے پولیس کو ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ مذکورہ منشیات کا اڈہ نسیم بیگم، اجمینا راشد اور آصف پٹھان کا ہے، جو انہیں روزانہ ایک ہزار روپے دہاڑی دیتے ہیں۔ پولیس کی طرف سے نسیم بیگم، اجمینا راشد اور آصف پٹھان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔دوسری جانب ایس ایچ او ابراہیم حیدری سہیل اختر نے اتوار کے روز سیاسی و سماجی رہنماؤں و معززین علاقہ سے منشیات فروشی کیخلاف مشاورت کیلئے اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر منشیات فروشوں کیخلاف مزید کاروائی تیز کی جائیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.