شہرقائد میں پولیس کی کارروائیاں‘8افراد گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران تین خواتین سمیت 8افراد کوگرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اجمیرنگری میں پولیس نے کارروائی کے دوران قتل کی واردات میں ملوث تین خواتین کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمہ نسرین نے گھروالوں کے ساتھ مل کر نوجوان کو قتل کیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ مقتول عمران چند روزپہلے ہی جیل سےرہا ہوکرآیا تھا،قتل میں ملوث مزید دوملزمان انور اور کامران مفرور ہیں۔دوسری جانب عزیزآباد قبرستان کے قریب شہریوں کو لوٹنے والے تین ڈاکوئوں پرعوام نے دھاوا بول دیا ،جن میں سے ایک پکڑا گیا،دو بھاگ گئے ،شہریوں نے ہاتھ لگے ڈاکوکی اچھی طرح پٹائی کر کے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ادھر کراچی کے علاقے لیاقت آباد بندھانی کالونی میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران چھ افراد کوحراست میں لے لیا ۔ملزمان کےقبضے سے دو پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل رینجرز نے کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی سے سات افراد پر مشتمل گروہ کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں بارودی اسلحہ برآمد کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.