AD Khawaja

اسٹیل ٹائون ‘پولیس مقابلے میں دو اغواکارہلاک

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے اسٹیل ٹائون میں اے وی سی سی پولیس اور اغوائ کاروں میں مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پانچ روز قبل بازیاب ہونے والے تاجر کی گاڑی بھی ہلاک ملزمان کے قبضے سے برآمد کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون کے علاقے میں اے وی سی سی پولیس اور اغوائ کاروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ اس دوران دو اغوا کار پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جن کی شناخت عبدالمالک عرف حاجی اور حیدر علی عرف راجو کے نام سے کی گئی ہے۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور ایک سفید رنگ کی کار ملی ہے۔ ایس ایس پی اے وی سی سی عبداللہ احمد نے بتایا کہ بہادرآباد کے علاقے سے اغوا ہونے والے تاجر مسعود فیروز کو گزشتہ جمعرات سہراب گوٹھ سے دو اغواکاروں کو ہلاک جبکہ دو کی گرفتاری کے بعد بازیاب کرا لیا گیا تھا۔ تاہم بازیاب تاجر کی گاڑی مارے جانیوالے اغوا کار کے فرار ساتھیوں کے زیر استعمال تھی۔ گرفتار عبد المالک کی نشاندہی پر اے وی سی سی کی ٹیم نے کارروائی کی۔ملزمان نے پولیس کودیکھتے ہی فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے دوملزمان مارے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.