پیزا ہٹ نے نئی’’واؤ ڈیلز‘‘متعارف کرادیں

کراچی جدت ویب ڈیسک معروف بین الاقوامی فوڈ چین ریسٹورنٹ پیزا ہٹ نے حال ہی میںاپنے نیٹ ورک کو توسیع دیتے ہوئے کلفٹن بلاک 2کراچی میں اپنے نئے آوٹ لیٹ کا افتتاح کیا ہے۔پیزا ہٹ نے اپنے صارفین کو مزید ویلیو دیتے ہوئے WoW Dealsکے تحت نئی اور مناسب قیمت پر مشتمل تین مختلف ڈیلزپاکستان بھر میں متعارف کرائیں ہیں۔ ان ڈیلز میں سے پہلی ڈیل Personal Pan Pizza,، 2پیس گارلک بریڈاور 345ملی لیٹر کی ایک سافٹ ڈرنک شامل ہے جو کہ ایک فرد کے لیے کافی ہے، دوسری ڈیل دوافراد کے لیے بنائی گئی ہے جس میں ایک ریگولر پیزا، 4پیس گارلک بریڈاور 345ملی لیٹر کی 2سافٹ ڈرنکس رکھی گئی ہیں،جبکہ تیسری ڈیل تین یا اس سے زائد افراد کے لیے بنائی گئی ہے جس میں ایک عدد بڑا پیزا، 6گارلک بریڈاور 1.75لیٹرکی سافٹ ڈرنک شامل ہے۔ واضح رہے کہ ہر ڈیل میں صارف Cheeky Chicken,، کلاسک پیپرونی، چکن سپریم ، فجیتہ سیلین، چکن فجیتہ، ہاٹ اسٹف تکہ، Very Veggie,،Margherita Hawaiian،چکن بہاری، اور افغان تکہ میں سے کسی بھی ذائقے کو منتخب کرسکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ اپنی ڈیلز کو مزید ڈسکائونٹ کے ساتھ Potato Wedges، 6پیس چکن ونگزاور سلاد کے ساتھ بڑھا بھی سکتا ہے۔ اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے (MCR)پرائیویٹ لمیٹڈ کی چیف مارکیٹنگ اینڈ انوویشن آفیسرماریہ خان کا کہنا تھا کہ فوڈ انڈسٹری میں منفرد اور نمایاں مقام رکھنے کے ساتھ پیزا ہٹ کی کوشش رہی ہے کہ اپنے صارفین کو نت نئے ذائقے اور منفرد ڈیلز کے لیے ان کے تجربات کو مزید خوشگوار بنایا جاسکے جس کے لیے پیزا ہٹ نے ہمیشہ معیاری اور کم قیمت ڈیلز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پیزا ہٹ کی WoW Dealsبھی ایسی ہی پیشکش کے ساتھ پاکستان بھر میں متعارف کرائی گئیں ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ ان ڈیلز کی بدولت صارفین ایک بار پھر اپنے پسندیدہ فوڈز سے جی بھر کر لطف اندوز ہوسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.