Rangers

کراچی کے علاقے لانڈھی میں بھتہ خور سرگرم ہوگئے

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے لانڈھی میں بھتہ خور سرگرم ہوگئے۔ بھتہ خوروں نے کیبل آپریٹر سے بھتہ مانگنا شروع کردیا نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں دینے لگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں نے ذی کیبل چلانے والے مالکان کو دھمکی دی ہے کہ ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ پارٹی کو دیں اور بھتہ کی رقم نہ دینے پر قتل کردیا جائیگا۔ ذی کیبل چلانے والے نے بتایا کہ کچھ ماہ سے بھتہ خورمجھ سے بھتہ مانگ رہے ہیں اور میں نے بھتہ دینے سے منع کیا تو انہوں نے میرے کیبل کے تار کاٹ کر لانڈھی میں جلادیئے جس کی وجہ سے مجھے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھتہ خوروں نے مجھ سے کہاہے کہ ہمارے پولیس کے افسران سے رابطے ہیں اور ہمارے خلاف پولیس یا رینجرز کوئی کارروائی نہیں کریگی اور تم اگر اپنی زندگی چاہتے ہو تو ہمیں بھتہ کی رقم ماہانہ ادا کرو ورنہ تم اپنی جان سے چلے جا گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان کیخلاف علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا لیکن پولیس نے ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جس کے بعد سے مجھے متحدہ کے بھتہ خور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.