سینکڑوں اہل طلبا کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ، این ٹی ایس ٹیسٹ آؤٹ ہونے کا انکشاف

کراچی جدت ویب ڈیسک :سندھ میں این ٹی ایس کے ذریعے لیا جانے والامیڈیکل ٹیسٹ کا پرچہ امتحان سے ایک دن قبل آوٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اکیس اکتوبر کوملی بھگت سے کچھ طلبا میں پیپر بانٹ دیا گیا ۔جس کے باعث سینکڑوں اہل طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔سندھ میں میڈیکل کے داخلہ ٹیسٹ میں این ٹی ایس کاپیپرآؤٹ کرکے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔اہل طلبا کے بجائے نا لائق طلبا کو انٹر کرنے کیلئے انھیں داخلہ ٹیسٹ سے ایک روز قبل ہی پیپر دیدیا گیا۔این ٹی ایس کے ذریعے سندھ کی 11 میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجز میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ کی تاریخ 22 اکتوبر مقرر تھی۔مگر 22 اکتوبر سے ایک دن قبل یعنی 21 اکوبر کو ملی بھگت سے کچھ طلباء میں پیپر بانٹ دیا گیا۔دستاویز کے مطابق این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے کیے جانے ہیں۔پیپر آؤٹ ہونے کے باعث میڈیکل کے خواہشمند سینکڑوں اہل طلباء کا مسقتبل داؤ پر لگ گیا۔سینکڑوں اہل طلبا کی شب و روز کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.