Karachi

میئر کیخلاف کرپشن کی شکایات‘ فاروق ستاروسیم اختر پر برہم

کراچی جدت ویب ڈیسک ایم کیوایم پاکستان کا اجلاس، ڈاکٹر فاروق ستار کا میئر کراچی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی تبدیلی کا عندیہ، میئر کراچی وفنڈ کے استعمال کے حوالے سے اجلاس کے شرکائ کو مطمئن نہ کرسکے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستارکی زیر صدارت ایم کیوایم پاکستان کا اجلاس بہادرآباد میں واقع عارضی مرکز میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر اپنی کارکردگی رپورٹ پیش نہ کرسکے۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے رہنمائ نے میئر سے سوال کیا کہ 5ارب روپے کے فنڈز کہاں خرچ کئے ہیں جواب دیں جس پر وسیم اختر اور کامران ٹیسوری میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر مداخلت کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے وسیم اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کامران ٹیسوری ہی نہیںپورا کراچی پوچھ رہاہے کہ پیسے کہاں گئے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرپشن کی بہت شکایات آرہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ میئر،ڈپٹی میئرریحان ہاشمی اور چیئرمین وائس چیئرمین شاکر علی کو تبدیل کرنا پارٹی کا اختیار ہے۔ ڈپٹی میئر ارشد وہرہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.