Dr Farooq Sattar MQM Pakistan

فاروق ستار نے میئر اور ڈپٹی میئر کی رخصتی کا پروانہ روک لیا

کراچی جدت ویب ڈیسک سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ میئر یا ڈپٹی میئر کو اپنے عہدے سے نہیں ہٹایا جارہا۔کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے بے اختیارہیں، کچرااْٹھانا،نکاسی آب،پانی کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں، آیندہ6ماہ میں ثابت کرناچاہتے ہیں محدوداختیارات کے باوجودبھی کام کرسکتے ہیں، میئر،دیگرنمائندوں کوکہا ہے کہ اپنے وسائل سے ہی جتناہوسکے کچرااْٹھایاجائے، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میئریا ڈپٹی میئر کراچی کونہیں ہٹایا جارہا،جوادارے ہمارے ماتحت ہیں ہم ان کی کارکردگی کاجائزہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر میئر کراچی سید وسیم اختر نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مل بیٹھ کرمعاملات حل کریں گے، کراچی کی حکومت سندھ حکومت کے ماتحت ہے، وزیراعلیٰ سندھ بھی چاہتے ہیں کراچی کے مسائل حل ہونے چاہیے،صرف4 ارب ترقیاتی کاموں میں لگے، کراچی کی حکومت سندھ حکومت کے ماتحت ہے، 2016 اور2017میں 14ارب روپے جاری ہوئے، فنڈزکے ایم سی کونہیں ، اس وقت کے ایڈمنسٹریٹرکوجاری ہوئے تھے، 2016اور 2017میں جاری فنڈز تنخواہوں کی مد میں بھی استعمال ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.