Karachi Livestock traders lose their savings

کراچی: مویشیوں کا بیوپاری اپنی جمع پونجی سے محروم

کراچی: جدت ویب ڈیسک:مویشی منڈی کراچی میں نامعلوم ملزمان بیوپاری کی جمع پونجی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی ملیر سے جانور فروخت کرکے شہر کی جانب آنے والے بیوپاری سے اسلحے کے زور پر ساٹھ لاکھ روپے چھین لئے گئے،ملزمان نے جاتے جاتے گاڑی پر فائرنگ بھی کی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں سپرہائی وے پر مویشیوں کا بیوپاری لٹ گیا، مسلح ملزمان بیوپاری سے ساٹھ لاکھ کیش چھین کر فرار ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.