کورنگی میں میاں بیوی اور دو بیٹیوں کی نعشیں برآمد

جدت ویب ڈیسک:کورنگی سے متصل ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں واقع الیاس گوٹھ میں چار افراد کی تشدد زدہ نعشیں برآمد۔ قتل یا خود کشی معمہ حل نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ابراہیم حیدری کے علاقے الیاس گوٹھ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور علی،اس کی بیوی اور دو بیٹیوں آسیہ اور رِدا کی تشدد زدہ نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور علی کی بیوی نے ثریا نے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد علی سے شادی اور گھریلو خرچ چلانے کیلئے گھر میں بچوں کی ٹافیاں وغیرہ بیچ کر گزر بسر کیا کرتی تھی۔آسیہ پہلے شوہر سے جبکہ رِدا علی کی بیٹی تھی۔ واضح رہے کہ میاں اوربیوی کےدرمیان رنجش کے باعث عدالت میں کیس بھی زیر سماعت تھا۔پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور علی نےعلی الصبح بیوی سے تلخ کلامی کے بعد بیٹیوں اوربیوی کو قتل کرکے سرمیں گولی مار کر خود کشی کرلی۔ تاہم جائے وقوعہ کے شواہد کسی اور طرف بھی اشارہ کررہے ہیں جس میں ٹوٹا ہوا دروازہ کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.