خواتین کوچھرے مار کر زخمی کرنے والے ملزم کی تلاش جاری

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں خواتین پر حملوں کے مجرم کی تلاش جاری ہے۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس نے گلستان جوہر اور ڈالمیا کے علاقے میں چھاپے مارے ہیں ، جن کے دوران 2 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔دونوں افراد کی جسامت حملہ آور سے ملتی ہے جبکہ تیز دھار آلے سے زخمی نوجوان نعمان پولیس کی حراست میں نہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ شام کے وقت گلشن اقبال اورگلستان جوہر میں اضافی 400 اہلکار تعینات رہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.