کراچی میں چھریوں سے وار کرنے والا چھلاوا، پویس کی حراست میں، جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک : : شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں ایک درجن سے زائد خواتین پر تیز دھار چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کی گرفتاری سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے.تفصیلات کے مطابق چاقو بردار شخص کی جانب سے دس سے زائد خواتین کو سر سراہ چلتی خواتین پر وار کرنے والے ملزم نے جہاں خواتین میں خوف کی لہر دوڑا دی ہے وہیں عوام اور اعلیٰ افسران کے دباؤ کے شکار پولیس نےبلآخر کیس میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے.ایڈیشنل آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد میں سے ایک شخص کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہی چاقو بردار ملزم ہے تاہم ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے اور اس ملزم کی گرفتاری سے اہم معلومات کے حصول کا امکان ہے.ذرائع کا کہنا ہے اس اہم پیشرفت سے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو آگاہ کرنے کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے اور اس پیشرفت سے متعلق اہم انفارمیشن شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے.ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے چاقو بردار شخص کے حوالے سے ایک اہم شخص کی گرفتاری کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کے نہایت قریب پہنچ گئے ہیں گرفتار ملزم سے تحقیقات کا عمل جاری ہے.ایسا ہی ایک ملزم چیچاوطنی میں بھی واردات کیا کرتا تھا اب وہ کہا ں ہےساہیوال اور چیچہ وطنی میں 243 خواتین پر چاقو سے وار کرنے والے مجرم وسیم کا پتہ چلایا ہے جو 2013 میں چیچہ وطنی میں شام ہوتے ہی تنہا جاتی خواتین پر چاقو کے وار کرکے فرار ہوجایا کرتا تھا یہاں تک کہ 207 خواتین کو اپنی سفاکیت کا نشانہ بنانے والا شخص پولیس کو بآسانی چکما دیتا رہا

https://www.youtube.com/watch?v=1ncG62l2xtE

Leave a Reply

Your email address will not be published.