KMC MDC Malir

ملیرکی تمام یوسیز میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ئینگے‘عوام کی دہلیز تک سہولیات پہنچائینگے‘ جان محمد بلوچ

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا کہ بلدیہ ملیرکی تمام یوسیز میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینگے ، عوام نے اپنا قیمتی ووٹ دے کر ہمیں منتخب کیا ہے تو اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی دہلیز تک تمام بلدیاتی سہولیات پہنچائیں،ملیر میر ا گھر ہے اور میں ملیرکو صحت مند، سرسبز و شاداب اور ترقیاتی یافتہ بنائوں گا،اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تمام ترقیاتی کام کئے جارہے ہےں ان خےالا ت کا اظہار انھوں نے وائس چےئرمےن عبدالخالق مروت،اےم سی عمران اسلم ،چےئرمےن ےوسی 9 نظر بلوچ،وائس چےئرمےن اکبر بلوچ کے ہمراہ ےوسی شرافی گوٹھ مےں سخی داد گوٹھ اور جلال مراد گوٹھ مےں روڈ کے تعمےراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کےااس موقع پر سپر نٹندنٹ انجےنئر نصراﷲمےمن ،ڈائرےکٹر انفارمےشن سلےم خان ،اور علاقائی معززےن بھی موجود ہےں چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود محکمہ بی اینڈ آر کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نئے بننے والے روڈ میں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے تفصیلات کے مطابق چیئرمین و وائس چیئرمین نے میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر کے ہمراہ نئے بننے والے روڈ کے میٹریل اور تھکنس چیک کی اور وائس چیئرمین نے ٹھکیدار کو اس بات کا پابند کیا کہ تمام روڈ کی کوالٹی اور تھکنس کو یکجا رکھا جائے کیونکہ ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والا پیسہ عوام کی امانت ہے جسے ہم ضائع نہیں کرسکتے ،انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کرنا بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے ہم نے مثالی طریقے سے نبھانی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.