چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا مزدور دوست اقدام

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا مزدور دوست اقدام ،محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے واجبات ادا کرنے کا اعلان ،واضح رہے کہ محکمہ تعلیم فروری 2016÷ئ میں کے ایم سی سے ڈی ایم سیز کے سپرد کیا گیا تھا قوانین کے تحت اس سے قبل ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کے ایم سی کو ادا کرنے تھے مگر اساتذہ کے مسائل اور پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی بنا نے کا فیصلہ کیا گزشتہ روز محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور وائس چیئرمین سید احمر علی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے اگاہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ کورنگی نیئر اقبال بھی موجود تھے۔ چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کے مسائل سننے کے بعد یقین دلا یا کہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے انہیں واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنا یا جائیگا سید نیئر رضا نے کہا کہ قانونی رکاوٹوں اور درپیش مالی مشکلات کے باوجود ہم اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود اور ریٹائرڈ کے بعد ان کی واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنا نے کے لئے اقدامات کررہے ہیں انہوںنے محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کے ریٹائرڈ ملازمین کو یقین دلا یا کہ ان کے اجبات کی ادائیگی جلد ازجلد یقینی بنا کر مسائل کو حل کیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.