بلدیہ کورنگی :تجاوزات کے خاتمے کےلئے آپریشن کا اعلان

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے عید الاضحی سے قبل ضلعی حدود میں اہم شاہراہوں سے تجاوزات ،رکاوٹوں اور دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے کے لئے آپریشن کا اعلان کردیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا کہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور آمد و رفت کے راستوں رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے شاہراہوں سے تجاوزات اور وال چاکنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عید الاضحی سے قبل ضلعی حدود سے بلدیاتی مسائل کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحی ہونی چاہیئے ان خیالات کا اظہار چیئر مین سید نیئر رجا اور وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کے حوالے سے تیاریوں اور علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا دورے کے موقع پر مختلف شاہراہوں پر قائم رکاوٹوں پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیکر شاہراہوں کو رکاوٹو ں اور دیواروں سے وال چاکنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے انہوں نے سختی کے ساتھ بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کہ عید الاضحی سے قبل ضلع حدود میں بیوٹی فکشن مہم کو تیز کیا جائے ،صفائی وستھرائی ،تجاوزات اور وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔بعد ازاں بلدیہ کورنگی کے تحت عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کنٹی جنسی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنا نے کے لئے محکمانہ کارکردگی کو فعال کیا جائے اور قربانی کے جانوروں کو آلائشیں اُٹھانے اور اسے بروقت تدفین کے لئے مربوط اقدامات کئے جائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.