Karachi Kings PSL 6 Match Today
Karachi Kings PSL 6 Match Today

کراچی کنگز اثر و رسوخ بر قرار رکھنے کے لیے کوشاں

لاہور:جدت ویب ڈیسک: کراچی کنگز کی جانب سے آج ملتان سلطانز پر رعب ودبدبہ برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز فتوحات کا سفر جاری رکھنے کیلیے پرعزم ہے۔

پی ایس ایل 6میں جمعرات کو2میچز کھیلے جائیں گے، پہلا معرکہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین ہوگا،عماد وسیم الیون نے 5میں سے 3میچز جیتے اور ابوظبی میں بھی فتوحات کا سفر جاری رکھنے کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔

Karachi Kings squad review and analysis: PSL 2021 | Cricket Holic.PK

ٹیم میں بابر اعظم، شرجیل خان،مارٹن گپٹل اور چیڈوک والٹن بیٹنگ کو استحکام دینے کیلیے موجود ہوں گے،تھشارا پریرا جیسا پراعتماد آل راؤنڈر بھی دستیاب ہے،تجربہ کار محمد عامر کا ساتھ دینے کیلیے ان فارم ارشد اقبال اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھا ریکارڈ رکھنے والے وقاص مقصود موجود ہوں گے۔

کراچی میں میزبان کنگز نے ملتان سلطانز کو7وکٹ سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب ملتان سلطانز نے 5میں سے صرف ایک میچ ہی جیتا، کپتان محمد رضوان کی اپنی فارم تو اچھی مگر صہیب مقصود،شان مسعود، رلی روسو، شیمرون ہٹمائر اور رحمت اللہ گرباز کی جانب سے بھی اچھی سپورٹ کی ضرورت ہوگی، ٹیم کو سہیل تنویر جیسا تجربہ کار پیسر میسر ہے، اسپنرز عمران طاہر اور عثمان قادر بھی سلیکشن کیلیے دستیاب ہیں۔پشاور زلمی نے 5میں سے 3میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.