کراچی میں والدہ کے قتل کی عینی شاہد بیٹی بھی قتل

کراچی جدت ویب ڈیسک ماڑی پور میں والدہ کے قتل کی عینی شاہد 15 سالہ لڑکی کو بھی قتل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں 15 سالہ ریما کی ہاتھ اور منہ پر کپڑا بندھی لاش پانی کے زیر زمین ٹینک سے ملی۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ریما کی والدہ کو 17 مارچ 2016 کو قتل کیا گیا تھا اور وہ اس قتل کی عینی شاہد تھی جسے اب مار دیا گیا ہے۔پولیس نے لڑکی کی لاش کو تحویل میں لیے لیا اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ریما کے قتل کی مزید تفتیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال لڑکی کی والدہ کے قتل کی واردات سعید آباد تھانے کی حدود میں ہوئی تھی جسے پولیس نے ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی قرار دیا جبکہ قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان چند روز قبل ضمانت پر رہا ہوئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.