جولائی کا مہینہ کراچی کے شہریوں پر قیامت بن کر گزرا

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی میں قتل، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہواہے،سی پی ایل سی نے جولائی میں کراچی میں ہونے والے جرائم کی رپورٹ جاری کردی ہے۔سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جولائی کے مہینے میں قتل کی 39وارداتیں ہوئیں، 20گاڑیاں چھینی گئیں، 119چوری ہوئیں،227موٹرسائیکلیں چھینی گئیں، 2ہزار3سو35چوری ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں جولائی کے مہینے میں اسٹریٹ کرائم کی ایک ہزار211وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ایک ہزار609موبائل فون چوری ہوئے۔جولائی میں کراچی میں اغوابرائے تاوان کی دو، بھتا لینے کی 5وارداتیں ہوئیں ، جبکہ ایک بینک ڈکیتی ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.