آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیگاس کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ ، مزید پڑھیے

جدت ویب ڈیسک :کراچی میں آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیگاس نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کر کے سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔ ریگ ڈیگاس نے آئی جی سندھ سے ملاقات بھی کی اور سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں۔ وہ وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ۔آئی جی سندھ کو کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے کئے جانے والے انتظامات سے بھی آگاہ کیا اور فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی۔ کھلاڑیوں کو ہوٹل سےاسٹیڈیم اور پھر اسٹیڈیم سے ہوٹل کس طرح لے جایا جائے گا یہ سب دیکھنے کے لئے آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیگاس نےنیشنل اسٹڈیم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.