کراچی میں گرم ہوا نے شہریوں کی ہوائیاں اُڑا دیں،پارہ چالیس تک جانے کا امکان

کراچی جدت ویب ڈیسک : : کراچی میں گرم ہوا نے شہریوں کی ہوائیاں اُڑا دیں ،پارہ چالیس تک جانے کا امکان ،شہر قائد میں آج بھی سورج آگ برسائے گا، شدید گرمی کی لہر نے معمولات زندگی کو بھی متاثرکردیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بیالیس ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اکتوبر میں جون والی گرمی نے کراچی والوں کی ہوائیاں اڑادیں، محمکہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج پارہ اکتالیس سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے جبکہ ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ہے، ممکنہ ہیٹ ویوکے خدشے کے پیش نظر میئر کراچی نے کے ایم سی کےتمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب18 فیصد ہے، نمی کے کم تناسب سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات نے مختلف اداروں کو خط لکھ کر موسم کی صورتحال سے مطلع کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کو شہر کا درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، کراچی میں گرمی کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہواوں کی رفتار میں کمی کے باعث گرمی کی یہ شدت پورے ہفتے برقرار رہے گی۔ بحر ہند اور بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤسے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا، جس سے سمندری ہوائیں بھی بند ہوئیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.