پاکستان سپر لیگ کے چار میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ، جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک : تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں کروانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کردی کہ ملاقات میں پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے لیے آئی جی سندھ اور پی سی بی انتظامیہ میں جلد اجلاس ہوگا۔ کوشش ہے کہ پی سی بی سیکیورٹی انچارج کی میٹنگ آج ہی کروائی جائے۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ کراچی والوں کا بھی حق ہے کہ عالمی کرکٹ اپنے شہر میں ہوتا دیکھیں۔پی ایس ایل کے 4 میچز نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے، گراؤنڈ میں تیاریوں کا کام جلد شروع کردیا جائے گادوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا اور گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.