محکمہ فوڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول ٹیم نے گٹکا، مین پوری ضبط کرلی

کراچی جدت ویب ڈیسک میئر کراچی وسےم اختر کی ہداےت پر محکمہ فوڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول کے انسپکٹر ز کی ایک ٹیم نے ڈسٹرکٹ سےنٹرل کے علاقے فےڈرل بی اےرےا اور حسےن آباد مےں مختلف پان کی دکانوں پر چھاپہ مار کر تقرےباً 200 کلو گرام گٹکا، مےن پوری ضبط کرلی اور ضبط شدہ سامان سےنئر ڈائرےکٹر فوڈ اےنڈ کوالٹی کنٹرول کے دفتر میں جمع کرادےا،تفصیلات کے مطابق شہر میں گٹکا، مین پوری اور دیگر مضر صحت اشیائ کی فروخت اور استعمال کو روکنے کے لئے میئر کراچی کی ہدایت پر سےنئر ڈائرےکٹر فوڈ اےنڈ کوالٹی کنٹرول ڈاکٹر اصغر عباس شیخ نے فوڈز انسپکٹروں کی ٹےم تشکےل دی جس نے شہر کے مختلف علاقوں میں پان کی دکانوں اور دیگر مقامات پر گٹکا، مین پوری کی فروخت کے خلاف چھاپے مارنے کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں سےنئر ڈائرےکٹر فوڈ اےنڈ کوالٹی کنٹرول نے فوڈ انسپکٹروں کو گٹکے کے خلاف مہم میں مزےد تیزی لانے کی ہدایت کی ہے، دریں اثنائ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ فوڈز اےنڈ کوالٹی کنٹرول نے کراچی کے اسپتالوں ،پرائیویٹ اسکولز اور کالجز کی انتظامیہ کو ہداےت جاری کی ہے کہ اپنی کےنٹےن کو حفظان صحت پاکستان پےور فوڈ آرڈےننس 1960 کے تحت عمل میں لائیں اور فوری طور پر فوڈ لائسنس بنوائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، واضح رہے کہ میئر کراچی وسےم اختر کو عوام کی جانب سے شکاےات موصول ہوئی تھیں کہ کراچی کے پرائےوےٹ اسکولز، کالجز، اسپتالوں میں موجود کےنٹےن جہاں بچوں اور بڑوں کو کھانے پےنے کی اشےائ فراہم کی جاتی ہیں انتہائی ناقص ہوتی ہیں جس سے خصوصاً بچے بےمار ہوجاتے ہیںاس طرح بچوں کی تعلےم متاثر ہوتی ہے جس پر میئر کراچی وسےم اختر نے سےنئر ڈائرےکٹر فوڈ اےنڈ کوالٹی کنٹرول ڈاکٹر اصغر عباس کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں جن کی روشنی میں اسپتالوں، اسکولز اور کالجز کی انتظامےہ کو سےنئر ڈائرےکٹر فوڈز اےنڈ کوالٹی کنٹرول کی جانب سے نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں اور فوڈز انسپکٹرز کو اس سلسلے میں فوری اور موثر کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.