گورنر سندھ سے برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تجارت کی ملاقات، امن و امان پر تبادلہ خیال

جدت ویب ڈیسک :پاک برطانیہ باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال،امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں گورنر سندھ محمد زبیر سے برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تجارت گریگ ہینڈز Hands Gregنے گورنر ہاو س میں ملاقات کی۔ اس موقع پرپاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک برطانیہ باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب ہے،امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں،برطانوی سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ ااٹھائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک برطانیہ اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا جانا چاہئے، امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے،برطانوی کمپنیاں پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ملاقات میں گریگ ہینڈز نے کہاکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے اقدامات خوش آئند ہیں،کوئی بھی بین الاقوامی کمپنی پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی

Leave a Reply

Your email address will not be published.