برازیلین کوچ کراچی کے کھلاڑیوں کو فٹبال کے گرسکھائیں گے

 

کراچی جدت ویب ڈیسک برازیلین فٹبال کوچ رومالڈو سانشیز نے کراچی میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینا شروع کردی ٗ10 روزہ دورے پر وہ مختلف گراونڈ پر کھلاڑیوں کی فٹبال سیکھائیں گے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق برازیلین فٹبال کوچ دورے کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹرز یونس خان کی فٹبال ٹیم کے ساتھ نمائشی فٹبال میچ بھی کھیلیں گے ۔پہلے برازیلین اسٹار رونالڈہنیو کو ایکشن مین دیکھا،اب برازیلین کوچ رومالڈو سانشیزسے فٹبال کے گر سیکھیں گے ۔رومالڈو سانشیز دوسری بار کراچی آئے ہیں جہاں وہ 10 روزہ دورے پر 12سے زائد مقامات پر چھوٹے بڑے بچوں کو فٹبال کی بنیادی اور ضروری تکنیک سے آگاہ کریں گے۔رومالڈو سانشیز کے مطابق پہلے دورے کا تجربہ بہت اچھا تھا اسی وجہ سے وہ دوبارہ پاکستان آئے ٗفاونڈیشن یونائیڈیٹ ساکر اکیڈمی کی دعوت پر انہیں دوبارہ کراچی بلایا گیا ۔اکیڈمی کے منیجر فہد آغا کا کہنا ہے کہ مزید برازیل کے اسٹار کھلاڑی اور کوچز کو پاکستان بلائیں گے۔رومالڈوسانشیز کراچی کے بہترین فٹبالر پر مشتمل ٹیم بنائیں گے ٗجو 29جولائی کو سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی فٹبال ٹیم سے نمائشی میچ کھیلی گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.