ڈیفنس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چندا نامی خواجہ سرا کو قتل کردیا

جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز 6 شہباز کمرشل کے قریب فائرنگ کے واقعہ پیش آیا، جہاں گاڑی میں نہ بیٹھنے پر کار سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سڑک پر موجود چندا نامی خواجہ سرا کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔خواجہ سرا کا کہنا ہے کہ ہم تین خواجہ سرا سے سفید ویگو میں ملزم کی جانب سے بدتمیزی کی گئی، پہلے انڈے پھینکے گئے اور جب ہم وہاں سے بھاگے تو پیچھے سے فائرنگ کی گی۔واقعے کے بعد بڑی تعداد میں خواجہ سرا جناح اسپتال کے باہر جمع ہوگے اور واقعے پر احتجاج کیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا مزید تفتیش کی جارہی ہے۔خواجہ سراؤں کا مطالبہ ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published.