شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کی ٹمبر مارکیٹ میں آگ بھڑک اُٹھی لاکھوں روپے سامان خاکستر ہو گیا

جدت ویب ڈیسک :کراچی کےعلاقےاورنگی ٹاؤن میں علی الصباح ٹمبر مارکیٹ کی دکان میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنےسے لاکھوں روپے کی لکڑی جل گئی۔ دکانوں کے مالکان نے شکوہ کیا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچی اگر جلدی آجاتیں تو بہت سے لکڑی جلنے سے بچ جاتی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور اس کو مزید پھیلنے سے روکا۔ فائر فائٹرز کی تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.