پچاس روزہ مشن رد،آل منشیات اسپورٹس فیسٹیول جاری، جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک :منشیات کے خلاف چوتھی سائیکل ریس5نومبرکو ہوگیروڈ اسکیٹنگ کا فائنل جیت کر کراچی سینٹرل زون کے ہمایوں وسیم چیمپئن بن گئےکراچی ساؤتھ زون اور کراچی ویسٹ زون فٹ سال کے فائنل میں پہنچ گئیں پاکستان کے عوام خصوصا ً نوجوانوں کو منشیات جیسے ناسور سے بچانے کیلئے اور نشے کے نقصانات سے آگاہ کرنے کے لئے 24نومبر سے جاری ’’50روزہ مشن ردالمنشیات اسپورٹس فیسٹیول ‘‘ کے مقابلے کراچی کے چاروں زونز میں حب الوطنی کے بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں۔مشن کے چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان کی سپر ویژن میں جاری ان مقابلوں میں لانڈھی ٹاؤن میں ہونے والے روڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ کراچی سینٹرل زون کے ہمایوں وسیم نے جیت لی انہوں نے 3کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ 12منٹ میں طے کیا وہ کئی جگہ گرنے کے باوجود دوبارہ جوش وولولے کے ساتھ اٹھے اور مقابلے میں شامل ہوئے۔ ایک منٹ کے فرق سے کراچی ایسٹ زون کے حسان اعوان نے دوسری جب کہ 1منٹ 30سیکنڈ کے فرق سے کراچی سینٹرل زون کے طاہر ملک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آج کراچی ساؤتھ نے فٹ سال کے مقابلوں میں ایسٹ زون کو 2 گول سے ہراکر جب کہ کراچی ویسٹ زون نے کراچی نارتھ زون کو 3گول سے ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ مشن کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ منشیات کے خلاف سائیکل ریسوں کے سلسلے کی چوتھی سائیکل ریس 5نومبر کو بیت الحمزہ لانڈھی نمبرڈھائی سے شروع ہوگی اور کورنگی نمبر 5جاکر کورنگی انڈسٹریل ایریا ، سنگر چورنگی سے گزر کر مرتضیٰ چورنگی پر اختتام پذیر ہوگی۔ عابد علی ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا کہ یہ سائیکل ریس منشیات کے بدنام زمانہ علاقوں شرافی گوٹھ اور زمان ٹاؤن سے بھی گزرے گی جس میں سیکیورٹی کے لئے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.