KMC DMC Karachi

چیئرمین بلدیہ شرقی معید انورکا امام بارگاہوں کا دورہ

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے محرم الحرام سے قبل جلوس ومجالس کی جگہوں سمیت امام بارگاہوں کے گردونواح بہترین بلدیاتی انتظامات کیلئے کوششوں کو مزید تیز کر دیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے نشتر پارک و ملحقہ جگہوں اور عباس ٹاؤن گلشن اقبال کے مختلف فیز کا معائنہ کیا اور ازخود بلدیاتی صورتحال کا جائزہ لیکر موجود افسران کو ہدایات جاری کیں اس موقع پر انہوں نے جلوس ومجالس کی انتظامیہ سے مسائل بھی دریافت کئے جبکہ انہیں مختلف تجاویز سے بھی آگاہ کیا گیا، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام سمیت جلوس ومجالس انتظامیہ کے ساتھ اجلاس کر کے ان سے مسائل و تجاویز حاصل کر کے عملی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ جو بھی وسائل دستیاب ہیں اس میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ابتک اپنی کوششوں میں کافی حد تک کامیاب ہیں ضلع شرقی میں سب سے زیادہ جلوس ومجالس کے انعقاد کے ساتھ مرکزی مجالس اور جلوس بھی منعقد ہوتے ہیں لہذا ہماری ذمہ داریاں شہر کی دیگر ضلعی بلدیات سے زیادہ ہے اسلئے کوشش کر رہے ہیں کہ بہتر سے بہتر انتظامات فراہم کر کے عزاداران کو سہولیات پہنچائی جائیں اس موقع پر انکے ہمراہ ایس ای شفیق الرحمن، سینئیر ڈائریکٹر اقبال احمد و یوسی کے چئیرمینز اور وائس چئیرمینز بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.