پہلے آل ملیر ایس ایف لائبریری انٹرنیشنل فائونڈیشن یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2017کا شاندارآغاز

کراچی جدت ویب ڈیسک :دلبود محمڈن فٹبال کلب کے زیر اہتمام پہلے آل ملیر ایس ایف لائبریری انٹرنیشنل یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ2017کا شاندار آغا ز ۔ٹورنامنٹ کے روح رواں علی اقبال نے فٹبال کو کک لگاکر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ عمر اسٹار اور شفیع الیون کے مابین کھیلا گیا جس کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اورمیچ کے15ویں منٹ میں عمر اسٹار کے فارورڈ نے گول اسکور کرکے مقابلہ ایک کے مقابلے میں صفر گول کردیا۔ شفیع الیون کے فارورڈز نے گول برابر کرنے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہے۔ وقفہ کے درمیان دونوں ٹیموں کا ٹورنامنٹ کے روح رواں علی اقبال اور DFAملیر کے جنرل سیکریٹری شاہد تاج،فدا لاشاری،میر شبیر،سمیر بلوچ، اقبال سالاری سے تعارف کرایا گیا۔ وقفہ کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر زبردست حملے کیئے لیکن دونوںجانب سے دفاعی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حملے ناکام بنادیئے مگر میچ کے آخری لمحات میں میچ سنسنی خیز ہوگیا اور شفیع الیون کے اسٹار فارورڈ نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا ۔ میچ کے اختتام تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس کی بنیاد پر کیا گیا جس میں عمر اسٹار نے شفیع الیون کو 3کے مقابلے میں4گول سے ہراکر فتح حاصل کرلی۔ افتتاحی تقریب میں یعقوب بلوچ، آصف شاہ، گلزار کوچ، شاہین بلوچ، محسن بلوچ، رئوف غوری،منا، استاد عبدالصمد بلوچ نے مہمانوں کی حیثیت سے خصوصی شرکت کی۔میچ میں ریفری کے فرائض خالد جمی، عزیز پاشا، عمر بلوچ نے انجام دیئے ، میچ کمشنر لعل محمدجنگل اور میڈیا کوآرڈینیٹر اسلم کامریڈ تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.