شہر قائد میں ڈینگی مچھر نے پھر پنجے گاڑ لیے

جدت ویب ڈیسک :کراچی میں ڈینگی مچھر پھر بے قابوہو گیا ۔ روزانہ ایک درجن سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہونے لگی ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 23 افراد میں ڈینگی بخارکی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ رواں سال رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 1605 تک پہنچ چکی ہے ۔ جب کہ 11افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کراچی میں ڈینگی کو قابو کرنے میں ناکام نظر آتا ہے۔ ڈینگی کنٹرول پروگرام کی اسپرے مہم بھی کار آمد ثابت نہ ہوسکی ۔ ابھی تک کسی بھی سرکاری اسپتال میں ڈینگی آئسولیشن وارڈ بھی قائم نہ ہوسکا

Leave a Reply

Your email address will not be published.